ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصرکے ساتھ سختی سے نمٹنے اور انکی بیخ کنی کرنے کا تہہ کررکھا ہے

بدھ 19 ستمبر 2018 20:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ شاہد محمود نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصرکے ساتھ سختی سے نمٹنے اور انکی بیخ کنی کرنے کا تہہ کررکھا ہے۔ اس مقصد کے حصول کیلئے ضلع میں ان عناصرکے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میںآج ملاکنڈ لیویز فورس کے اہلکاروں نے سخا کوٹ اور بٹ خیلہ تھانوں کے حدود میں کامیاب کاروائی کے دوران متعدد اقسام کی بھاری منشیات برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔ ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن انکے خاتمہ اور ضلع ملاکنڈ کو ہر قسم کی منشیات سے پاک کرنے تک جاری رہیگا ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں