پختون سٹوڈنٹ فیڈرشن کی جانب سے افتخار حسین کوملنے والی دھمکیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

میاں افتخار کو تھریٹس الرٹ جاری ہونا حکومت وقت کی ناکامی ہے ،شہریوں کی جان و مال کی تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے ،مظاہرین

بدھ 19 ستمبر 2018 20:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) پختون سٹوڈنٹ فیڈرشن نے عوام نیشنل پارٹی کے سینئررہنماء اورسابق صوبائی وزیرمیاں افتخار حسین کوملنے والی دھمکیوں کے خلاف پشاورپریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیامظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پراے این پی کے رہنمائوں اورورکرزکودھمکیوں سے متعلق نعرے درج تھے مظاہرے کی قیادت گورنمنٹ کالج پشاورپی ایس ایف کے صدروقاص، سینئر ڈپٹی سیکرٹری ڈسٹرکٹ پشاور یاسین خان، شعیب کان، امین خان اور دیگر کررہے تھے مظاہرین کا کہنا تھا کہ میاں افتخار حسین نے دہشتگردی کے خلاف ملک کے بقاء کی جنگ لڑی ہے اور قربانیاں دی ہیں ان کاکہناتھاکہ میاں افتخار کو تھریٹس الرٹ جاری ہونا حکومت وقت کی ناکامی ہے شہریوں کی جان و مال کی تخفظ ریاست کی ذمہ داری ہے دہشت گردوں نے نہ صرف اے این پی کو ٹارگٹ کیا ہے بلکہ کسی کو بھی نہیں چھوڑاہے لیکن اس کے بعد مزید دہشت گردی کو برداشت نہیں کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں اور سیاسی رہنمائوں سمیت تمام شہریوں کو تحفظ فراہم کرے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں