پشاور،سی اینڈ ڈبلیو کے دو افسروں کی گریڈ20 میں ترقی

بدھ 19 ستمبر 2018 21:03

پشاور ۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) پراونشل سلیکشن بورڈ نے گذشتہ روز منعقدہ اجلاس میں صوبائی کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ کے دو افسران انجینئر شہاب خٹک اور انجینئر شاہد حسین کو گریڈ20میں ترقی کی منظوری دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق انجینئر شہاب خٹک بطور سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو جبکہ انجینئر شاہد حسین ڈائریکٹر مینٹیننس پختونخواہ ہائی وے اتھارٹی اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

انجینئر شہاب خٹک اور انجینئر شاہد حسین کی ترقی کے ساتھ سی اینڈ ڈبلیو میں گریڈ 20کے افسران کی تعداد پانچ ہوگئی ہے جبکہ گریڈ20 کی منظورشدہ اسامیوں کی تعداد چھ ہے۔ پراونشل سلیکشن بورڈ نے پچھلے اجلاس میں انجینئر محمد عزیر (چیف انجینئر فاٹا) ، انجینئر طارق خان (چیف انجینئر سی اینڈ ڈبلیو نارتھ)، اور انجینئر اعجاز حسین انصاری (چیف انجینئر ایبٹ آباد سرکل) کو گریڈ 20 میں ترقی دی تھی۔

(جاری ہے)

سی اینڈ ڈبلیو کی آفیشل سنیارٹی لسٹ کے مطابق انجینئر محمد عزیر (چیف انجینئر فاٹا) ٹاپ پر تھے جبکہ ان کے بعد انجینئر شہاب خٹک ، انجینئر طارق خان ، انجینئر اعجاز حسین انصاری اور انجینئر شاہد حسین لسٹ میں تھے۔ ان تمام افسروں میں سے چارنے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ سے سینئر منیجمنٹ کورس مکمل کیا ہوا ہے۔مذکورہ بالاافسر اپنی متعین پوزیشن پر کام کررہے ہیں سوائے انجینئر شاہد حسین کے جو کہ پختونخواہ ہائی وے اتھارٹی میںڈائریکٹرمینٹیننس گریڈ 18کی سیٹ پر کام کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں