پشاور ،محکمہ جنگلات کے زیراہتمامREDDپراجیکٹ پردوروزہ ورکشاپ

بدھ 19 ستمبر 2018 21:52

پشاور ۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) محکمہ جنگلات ،ماحولیات اور جنگلی حیات کے زیراہتمام پاکستان فارسٹ انسٹیٹیوٹ میںREDD+سٹریٹیجی برائے صوبہ خیبرپختونخوا پردوروزہ ورکشاپ کاآغاز ہواشیرنوازخان ایم ڈی ایف ڈی سی نے ورکشاپ کاآغازکرتے ہوئے جنگلات کے بچائو اورترقی کیلئیREDD+کومالکان اور حقداران جنگلات کے تعاون سے ضروری قرار دیا انہوں نے کہاکہ REDD+کے ذریعے جنگلات بڑھانے کے ساتھ ساتھ بالن(سوختی لکڑی)اوردوسری ضروریات کیلئے متبادل ذرائع تلاش کئے جائیں تاکہ قیمتی جنگلات پرانحصار کم کیاجائے۔

(جاری ہے)

عالمگیرماہرREDD+نے تفصیل سے بین الاقوامی ریڈپروگرام کے شرائط وطریقہ کار اور صوبائی ریڈپلس اسٹریٹیجی،ایکشن پلان اور پائلٹ سائنٹس پرگفتگو کی ورکشاپ میں شامل شرکاء ڈی جی پی ایف آئی حکیم شاہ ،چیف کنوویٹرمحکمہ جنگلات قاضی مشتاق،کنٹرویٹرنیاز علی اورپراجیکٹ ڈائریکٹر REDD+خیبرپختونخوامحمدعارف نے شرکاء کوآگاہ کیاکہ دنیابھرمیں اورہمارے ملک میں ماحولیاتی آلودگی مضرصحت گیسوں اور جنگلات کے رقبوں میں کمی کی وجہ سے ہم ماحولیاتی تباہی کے دھانے پرکھڑے ہیں محکمہ ماحولیات REDD+پراجیکٹ کے ذریعے عوام کی بھرپور شمولیت اور تعاون کے ساتھ خیبرپختونخواکے جنگلات کی بڑھوتری اور ان کی اہمیت کوبین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کیلئے ریڈپلس کاپروگرام کوشاں ہے تاکہ اپنے موجودہ جنگلات کو محفوظ کیاجاسکے اورہم اپنی آنے والی نسلوں کوپاکیزہ ماحول اور صاف ہوا کاحق دلاسکیں موجودہ ورکشاپ کامقصدعوام میں آگاہی اور جنگلات وماحولیات کے تحفظ کے بارے میں شعور اور رائے عامہ کوہموار کرناہے اورREDD+کی سٹریٹیجی کوعوام کی شمولیت کے ساتھ منظورکرواناہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں