سانحہ مانسہرہ محکمانہ غفلت کانتیجہ ہے ، عقیل رزاق

بدھ 19 ستمبر 2018 21:52

پشاور ۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) ہب آف پرائیویٹ ایجوکیشن(ہوپ)کے صوبائی صدرعقیل رزاق نے مانسہرہ میں ٹیچراورتین بچوں کی شہادت پر گہرے دکھ وافسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ مانسہرہ کے قریب تعمیرملت پبلک سکول کیوائی میں رونماہونیوالاواقعہ محکمانہ غفلت کا نتیجہ ہے کوتاہی برتنے والوں کیخلاف ایکشن لیاجائے۔

(جاری ہے)

ہوپ ضلع مانسہرہ کے صدرسیدوقاص حسین شاہ اورہزارہ ڈویژن کے جنرل سیکرٹری محمدشفیق کیساتھ ٹیلیفونگ گفتگوکرتے ہوئے عقیل رزاق نے کہاکہ انہیںسانحہ پر شدید افسوس ہے، ہماری تنظیم متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے انہوں نے کہاکہ سکول انتظامیہ نے قبل از وقت محکمہ واپڈا کوباضابطہ آگاہ کرتے ہوئے اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اگر محکمہ کے ذمہ داران بروقت سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے تو اس سانحہ سے بچا جاسکتا تھا دکھ اس بات کا ہے کہ ذمہ داری نہیں برتی گئی بااختیار اداروں کو کسی بھی غفلت پر باز پرس کا اختیار حاصل ہے انہوںنے کہاکہ ایسے واقعات سے نمٹنے کیلئے اپنا لائحہ عمل فوری مرتب کیا ہے جس کے تحت خطرناک ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہوپ تنظیم نجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ طلباء و طالبات اور دیگر سٹاف کو آگاہی اور تربیت دے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں