سعودی عرب میں مقیم محنت کش پاکستانیوں کونامساعد حالات کا سامنا ،کے پی اسمبلی میں قرارداد جمع

درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں جائیں ، وزیر اعظم دورہ سعودی عرب میں حکومت کے ساتھ معاملہ اٹھائیں ، عنایت اللہ خان

بدھ 19 ستمبر 2018 22:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) سابق سینئر وزیر و ممبر صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا عنایت اللہ خان نے صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کرائی ہے جس میں مرکز ی حکومت سے سفارش کی گئی ہے کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی محنت کش جو اس وقت نامساعد حالات کا سامنا کر رہے ہیں فور ی طور اس کا نوٹس لیں اور وہاں پاکستانیوں کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں ۔

چونکہ سعودی عرب میںمحنت کش مزدوری کرنے والے لاکھوں پاکستانی نہ صرف اپنے خاندانوں کے لیے وہاں رزق حلال کمارہے ہیں بلکہ سالانہ اربوں روپے پاکستان بھیج کر ملکی معیشت کی بہتری میں بھی کلیدی کردار اداکر رہے ہیں اور یہ بیرون ملک محنت مزدوری کرنے والے اپنے شہریوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کووہاں درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے اقدامات اٹھائیں ۔

(جاری ہے)

قرارداد میں وفاقی حکومت سے یہ بھی مطالبہ کرتی ہے کہ سعودی عرب کے جیلوں میں جتنے بھی پاکستانی اقامہ نہ ہونے یادوسرے معمولی جرائم میںپانبد سلاسل ہیں ان کے فوری رہائی اور انہیں پاکستان پہنچانے کا بندوبست کیا جائے جب کہ جتنے پاکستانیوں سے وہاں کفیلوں نے اقامے کے پیسے لیے ہیں اور اس کا رینیول (Renewal) نہیں کرتااس رقم کو کفیلوں سے واپس لینے میں پاکستانی سفارتخانہ پاکستانیوں کی مدد کریں جب کہ جتنے پاکستانیوں کے کاروبار اور گاڑیاں وغیر ہ کفیلوں کے نا م پر ہیں اور اب ان پاکستانیوں کوملک واپس بھیجا جارہا ہے سعودی حکومت ان پاکستانیوں کو ان کے کاروبار اور گاڑیوں وغیرہ کی قیمتیں اداکریں یاان کو اتنا وقت دیں تاکہ وہ ان کو بیچ سکے جب کہ جتنے کفیلوں نے پاکستانیوں کے کاروبار پر قبضہ ڈال دیا ہے پاکستانی سفارتخانہ ان کو واگزارکرانے میں بھی ان کی مدد کریں ۔

اس موقع پر عنایت اللہ خان نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان سے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی حکومت سے پاکستانیوں کودرپیش مسائل ومشکلا ت کا معاملہ اٹھائے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں