پشاور،ریسکیو کی جانب سے ایمرجنسی میڈیکل ریسپانس یونٹ (بس) تعینات

بدھ 19 ستمبر 2018 22:29

پشاور ۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) خیبرپختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) کی جانب سے ایمرجنسی میڈیکل ریسپانس یونٹ (بس) تعینات کر لی گئی۔

(جاری ہے)

ریسکیو ترجمان بلال احمد فیضی نے بتایا کہ نویں اور دسویں محرم الحرام کے دوران عزاداروں کو موقع پر ایمرجنسی میڈیکل ریسپانس یونٹ(بس)تعینات کی جائے گی، ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیراحمد نے کہا کہ نویں محرم الحرام کو حسینیہ امام بارگاہ صدر اور دسویں محرم الحرام کو اندرون شہر عزاداروں کیلیے میڈیکل یونٹ خدمات فراہم کریگا،ڈاکٹر خطیراحمد نے کہا کہ ایمرجنسی میڈیکل ریسپانس یونٹ میں ڈاکٹر اور میڈیکل ٹیکنشنز تعینات ہوں گے۔میڈیکل یونٹ میں ادویات اور دیگر ضروری سامان فراہم کردیا گیا ہے،

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں