پشاور،ایم پی اے فضل حکیم خان کی سوات میں قیام امن کے حوالے سے پولیس کے نمایاں اور فعال کردار کی تعریف

ضلعی پولیس انتظامیہ کو صوبائی حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دھانی

بدھ 19 ستمبر 2018 23:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) ایم پی اے فضل حکیم خان نے سوات میں قیام امن کے حوالے سے پولیس کے نمایاں اور فعال کردار کو سراہتے ہوئے ضلعی پولیس انتظامیہ کو صوبائی حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے انہوں نے مختلف علاقوں میں گھروں کے اندر پتھر پھینکنے کے واقعات کی موثر روک تھام اور پولیس کو زیادہ چوکس بنا کر اس بارے میں افواہوں کا خاتمہ کرنے پر بھی پولیس کارکردگی کی تعریف کی اس کا اظہار انہوں نے ڈی پی او سوات سید اشفاق انور سے انکے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا ریجنل ڈائریکٹر انفارمیشن غلام حسین اور بعض دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے اس موقع پر سوات میں قیام امن، منگورہ شہر میں ٹریفک اژدھام اور معاشرتی جرائم و مسائل کے تدارک سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس ضمن میں سوات پولیس کے حالیہ دنوں کے دوران جاندار کردار نیز دہشت گردی کے خلاف پولیس قربانیوں اور خدمات پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ڈی پی او نے بتایا کہ گھروں میں پتھر پھینکنے کی افواہوں والے علاقوں میں پولیس فورس کے ساتھ مقامی نوجوان رضاکاروںکا مشترکہ گشت بھی شروع کیا گیا ہے جس کی بدولت امن و امان کی بہتری کے ساتھ ساتھ افواہیں بھی خود بخود دم توڑنے لگی ہیں اسی طرح ٹریفک مسائل کے حل کیلئے پولیس کے ساتھ تمام متعلقہ اداروں کو بھی مربوط انداز میں اپنے اپنے فرائض تفویض کر دئیے گئے ہیں جن کی بدولت اگلے چند ہفتوں میں ٹریفک کی روانی مزید بہتر ہوگی اور مصروف شاہراہوں اور چوراہوں پر ٹریفک بلاک کے مسائل بھی از خود ختم ہو جائیں گے درایں اثناء ایم پی اے فضل حکیم نے گزشتہ روز عوام میں خوف وہراس پھیلانے والوں کے خلاف دبنگ ایکشن لیا انہوں نے مختلف پولیس سٹیشنوں کا اچانک دورہ کیا اور ہر تھانہ کے انچارج کو عوام کے درمیان خود جا کر انکی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی انہوں نے واضح کیا کہ رات کو گھروں میں پتھر پھینکنے یا اس بارے میں افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے اس حرکت میں جو بھی ملوث ہو ان کے خلاف کاروائی کرکے ان چہروں کو بے نقاب کیاجائے جو اس گھنائونے کام میں مصروف ہوں اس حوالے سے پولیس کو اپنے فرائض بطریق احسن اداکرناہوں گے کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی ایم پی اے فضل حکیم نے تھانوں کاریکارڈ بھی چیک کیا اور پولیس کوہدایت کی کہ وہ ان لوگوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرے جو رات کے وقت گھروں میں پتھر پھینکنے اور افواہیں پھیلانے میں ملوث ہیں اور علاقے میں خوف وہراس پیداکررہے ہیں ان نامعلوم افراد کو معلوم کرکے ان کے گردگھیراتنگ کیا جائے تاکہ عوام سکھ کاسانس لے سکیں انہوں نے کہا کہ عوام کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانا پولیس کی ذمہ داری ہے لہٰذا پولیس بلاخوف وخطر کاروائی کرے انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالاترنہیں ہے قانون سب کے لئے برابر ہے اور قانون شکن عناصر کے ساتھ حکام آہنی ہاتھوں سے نمٹیں تاکہ ایسے شرپسند عناصر سے علاقہ صاف ہوسکے انہوں نے کہاکہ کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ لوگوں میں خوف وہراس اور بے چینی پیداکرے انہوں نے کہا کہ ہم عوامی لوگ ہیں اورعوام کے جان ومال کے تحفظ کویقینی بنانے میں پولیس کے شانہ بشانہ اپنابھرپور کرداراداکریں گے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں