ڈسٹرکٹ پبلک سیفٹی کمیشن سوات کا اجلاس

عوامی حلقوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں کے خلاف تمام تحریری شکایات کا تفصیلی جائزہ

بدھ 19 ستمبر 2018 23:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) ڈسٹرکٹ پبلک سیفٹی کمیشن سوات کا اجلاس چئیرمین جہانزیب نفیس ایڈوکیٹ کی زیر صدارت کمیشن کے دفتر گل کدہ سیدو شریف میں ہواجس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ممبران نے شرکت کی اجلاس میں عوامی حلقوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں کے خلاف تمام تحریری شکایات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جن میں بعض شکایات کو بے بنیا د قرار دیکر موقع پر خارج کر دیا گیا جبکہ باقی جائز شکایات کو مزیدانکوائری کیلئے متعلقہ حکام کو بھیجنے اور ان پر انکی آراء طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں مشاورت کے بعد فریقین کو ہدایت کی گئی کہ وہ منگل 25 ستمبر کوکمیشن کے اجلاس میں دوبارہ پیش ہوں تاکہ متعلقہ اداروں اور حکام کی جانب سے موصولہ جوابات کی روشنی میں شکایات کی نوعیت و سنگینی اور سزائوں کا تعین کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں