محرم الحرام ،محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے خیبر روڈ پر کمیٹی روم میں کنٹرول روم قائم کردیا

بدھ 19 ستمبر 2018 23:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) محرم الحرام کے پیش نظر محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے خیبر روڈ پر واقع محکمہ صحت کے کمیٹی روم میں کنٹرول روم قائم کردیا ہے کنٹرول روم کے قیام کا مقصد وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ،چیف سیکرٹری آفس اور صوبائی محکمہ داخلہ کے ساتھ مربوط اقدامات کے ساتھ نویں اور دسویں محرم کے روز نگرانی کا عمل موثر بنانا ہے ، سیکرٹری و ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ تمام تر سرگرمیوں کی نگرانی کے ذمہ دار ہوں گے اسی طرح ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کی ہدایت پر اضلاع میں پہلے ہی کنٹرول روم قائم کئے جاچکے ہیں سیکرٹری ہیلتھ نے آزاد مانیٹرنگ یونٹ کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ضلعی کنٹرول روم میں سرگرمیوں کی نگرانی کے ساتھ ساتھ ڈاکٹروں کی دیگر متعلقہ عملے کے ساتھ دستیابی یقینی بنائیں سیکرٹری ہیلتھ کے دفتر میں قائم مرکزی کنٹرول روم میں24گھنٹے عملہ موجود رہے گا اور ایم ٹی آئیز، اضلاع، وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ، آئی جی پولیس اور صوبائی محکمہ داخلہ کے ساتھ رابطے میں رہے گا کنٹرول روم سے ہر دو گھنٹے بعد صورتحال سے متعلق رپورٹ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ اور چیف سیکرٹری آفس کو فراہم کی جائے گی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں