پشاور میں بھی نویں محرم الحرام کے جلوس حسب سابق برآمد ہوئے

سب سے بڑا جلوس امام بارگاہ حسینیہ ہال پشاور صدر سے برآمد ہوا، سکیورٹی کے سخت انتظامات

جمعرات 20 ستمبر 2018 17:07

پشاور ۔20 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) ملک بھر کی طرح صوبائی دارلحکومت پشاور میں بھی نویں محرم الحرام کے جلوس حسب سابق برآمد ہوئے، نویں محرم کے سلسلے کا سب سے بڑا جلوس امام بارگاہ حسینیہ ہال پشاور صدر سے برآمد ہوا،جلوس کے شرکاء کی حفاظت کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ،جلوس کے شرکاء نے کربلا کے شہیدوں کی یاد تازہ کرنے اور انھیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے نوحہ خوانی کی جبکہ عزاء داروں نے زنجیر زنی اور سینہ کوبی بھی کی ،جلوس کے شرکاء جنھوں نے علم اور تعزیے اٹھا رکھے تھے صدر بازار اورکالی باڑی سے ہوتے ہوئے فوارہ چوک پہنچے ،جہاں انھوں نے ظہر اور عصر کی نماز ادا کی ، جلوس کے راستے میں پانی کی سبیلیں لگائی گئی تھیں جبکہ راستے میں نذر ونیاز کی تقسیم کا بھی اہتمام کیا گیا تھا،جلوس سے قبل مجلس عزاء منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے علماء اور ذاکرین حضرات نے سانحہ کربلا کے مختلف پہلوں اور نواسہ رسول اور انکے ساتھیوں کی شہادت کے واقعات پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

اس موقعے پر امت مسلمہ کے اتحاد کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں