پشاور میںنویں محرم الحرام کا مرکزی ماتمی جلوس اختتام پذیر ہوگیا

جمعرات 20 ستمبر 2018 18:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) پشاور میںنویں محرم الحرام کا مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ حسینہ ہال صدر سے برآمد ہوکر اپنی روایتی راستوں سے ہوتا ہوا واپس اسی مقام پرامن طور پر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کے لئے سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

پشاور میںنویں محرم الحرام کا مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ حسینہ حال صدر سے برامد ہوا، جو اپنے روایتی راستوں کالاباڑی اور فورا چوک سے ہوتا ہوا واپس اسی مقام پر پرامن طور پر اختتام پذیر ہوگیا ، جلوس میں کثیر تعداد میں عزداران حسین نے شرکت کرتے ہوئے نوحہ خوانی ،زنجرزنی اور سینہ کوبی کی جلوس کے لیے سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے تھے جلو س کے راستوں کو بی ڈی یو اور سراغ رساں کتوں کے ذریعے کلیئر کرنے کے بعد جلوس کو اگے جانے دیا جاتا تھا۔

دو ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں نے سیکورٹی کے فرائض انجام دیئے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں