خیبرپختو نخوایمرجنسی ریسکیو سروس نے محرم الحرام کے دوران عزاداروں کو خدمات فراہم کیں،ریسکیو ترجمان

ہفتہ 22 ستمبر 2018 19:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) خیبرپختو نخوایمرجنسی ریسکیو سروس(ریسکیو1122)نے محرم الحرام کے دوران پیشہ ورانہ انداز میں عزاداروں کو خدمات فراہم کیں۔ ریسکیو ترجمان بلا ل احمد فیضی کے مطابق ریسکیو1122نے صوبہ کے مختلف اضلا ع میں1016عزاداروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جن میں سے صرف 66زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ایک جامع حکمت عملی کے تحت پورے صوبے میں ریسکیو 1122نے فرسٹ ریسپا نڈر کے طور پر طبی امداد فراہم کی جبکہ میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے جہاں ڈاکٹر ز اورمیڈیکل ٹیکنشنز کے ساتھ ادویات کی بڑی تعداد موجود رہی ۔ڈاکٹر خطیرکامزیدکہناتھاکہ ریسکیو 1122کے میڈیکل کیمپس میں بہترین طبی امداد کے باعث کم تعداد میں عزاداروں کو ہسپتال منتقل کر نا پڑا۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122نے پشاور میں5مقامات کچی محلہ، کوچہ رسالدار، گلبہار،قصہ خوانی اور کوہاٹی میںمیڈیکل کیمپس قائم کیے جن میں بڑی تعداد میں عزاداروں کو میڈیکل سہولیات فراہم کی گئیں ۔ریسکیو1122کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات کو عوام الناس ،سرکاری و نجی اداروں کی جا نب سے بے حد سراہا گیا جس پر بہترین کارکردگی پیش کرنے والے اہلکاروں کو توصیفی اسناد سے بھی نوازا جائے گا ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں