ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے وزیر اعظم کا پہلا غیر ملکی دورہ کو کامیاب قرار دیا

ہفتہ 22 ستمبر 2018 19:58

پشاور۔22 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے وزیر اعظم عمران خان کا پہلا غیر ملکی دورہ کو انتہائی کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے سعودی عرب اور یو اے ای قیادت سے ملاقاتیں کامیاب رہیں ،جس کے خطے پر بہت جلد اچھے اثرات سامنے آئیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے رہائش گاہ پر عمائدین لکی مروت کے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

وفود نے محکمہ صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے اٹھائے گئے اب تک اقدامات کو سراہاتے ہوئے صوبائی وزیر صحت کی کوششوں کو سراہا گیا اور انہوں نے اپنے اپنے علاقوں کے عوامی مسائل و مشکلات سے بھی صوبائی وزیر کو آگاہ کیا ،صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے کہا کہ اپنے وزارت سے وفا کرتے ہوئے صوبہ بھر کے عوام کی فلاح و بہبود و بے لوث خدمت کو مقدم رکھا ہے اور انشاء اللہ اپنے وزارت میں انقلابی اصلا حات لانے کے لئے وہ دن رات کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعظم عمران خان و وزیر اعلی محمود خان اور پارٹی قیادت کے اعتماد پر پورا اترینگے اور وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق صحت شعبے میں کفایت شعوری ،درپیش مسائل و مشکلات کے حل و تر جیحات کے لئے جامع و ٹھوس حکمت عملی تیار کرنے پر تیزی سے کام شروع کر دیا ہے‘ لکی مروت جنوبی اضلا ع کا سب سے پسماندہ ضلع ہے اور ہر دور حکومت میں مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے مگر اب وقت آگیا ہے کہ لکی مروت سمیت جنوبی اضلاع کے عوام کی تمام محرومیوں کا آزالہ کیا جائے ۔

صوبائی وزیر نے وزیر اعظم عمران خان کی گرین پاکستان مہم کو بھر پورکامیاب بنانے کے حوالے سے عوام پر زور دیا کہ وہ اس شجر کاری مہم کے تحت اپنے اپنے علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درخت لگایں تاکہ صوبہ کو سر سبز و شاداب بنایاجا سکے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں