زندگی اور معاشرے کے کچھ اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہی نوجوان نسل کو خودکشی جیسے گھمبیررجحان سے روکا جا سکتا ہے،پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیونگ اینڈ لرننگ

ہفتہ 22 ستمبر 2018 20:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیونگ اینڈ لرننگ کے زیر اہتمام ایک سمینار منعقد ہوا جس کا موزوں ’’ہفتہ روک تھام خودکشی‘‘تھا سمینار کا انعقاد این۔سی۔ایس سکول سسٹم پشاور اور فرنٹیئر ہومیوپیتھک میڈیکل کالج حیات آباد پشاور میں کیا گیا جس میں مہمانِ خصوصی فہیم وزیر ڈی ایم او پشاور کے علاوہ ٹیچرز اور طلباء وطالبات نے کافی تعداد میں شرکت کی اورآگاہی حاصل کی پاکستان انسٹیٹیوٹ کا ادارہ 1998سے ملک کے تمام صوبوں میں ذہنی صحت کے حوالے سے عوام کی آگاہی کیلئے کام کر رہا ہے اور اس کا ہیڈ آفس کراچی میں ہے جبکہ یہ خدمات ملک کے مشہور سائیکاٹرسٹ ڈاکٹر نصرت حسین ،عمران چودھری ،نسیم چودھری، محمد عرفان اور تجربہ کار سائیکالوجسٹ طیّبہ کرن انجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سمینارسے خطاب کرتے ہوئے شرکا ء نے کہا کہ انسانی طرز زندگی میں مثبت تبدیلی لائے بغیر زندگی کو بے شمار خطرات لاحق ہو سکتے ہیں جن میں نوجوان نسل میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحانات کو کسی طرح نظر اندازنہیں کیا جا سکتا ۔ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیونگ اینڈ لرننگ کی مقامی فوکل پرسن مس شفق اعجاز اور دیگر ٹیم ممبران نے اس موزوں پر تفصیل سے حاضرین کو روشناس کرایا اور ان عوامل پر زور دیا جن پر عمل پیرا ہو کر ہی نوجوان نسل کو خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان سے روکاجا سکتا ہے اور کون کون سے بروقت اقدامات لینا ضروری سمجھے جاتے ہیں فوکل پرسن مس شفق اعجازنے خصوصی طور پر جناب فہیم وزیر ڈی ایم او پشاور ، کرنل (ریٹائر ڈ)اقبال شاہین اور تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس سمینار کے انعقاد کوکامیاب بنایا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں