یوم عاشور ، تمام اداروں نے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں،شوکت یو سف زئی

وزیرا علیٰ جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے لیے کئے گئے انتظامات سے لمحہ بہ لمحہ با خبر رہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

ہفتہ 22 ستمبر 2018 22:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2018ء) خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان اور نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی شوکت یو سف زئی نے یوم عاشور کے موقع پر سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یوم عاشور پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کیے گئے انتظامات کے سلسلے میں تمام متعلقہ اداروں نے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں اور وزیرا علی محمود خا ن کی ہدایت پر یوم عاشور کو پر امن بنانے کے لیے صوبہ بھر میں وضع کردہ سکیورٹی پلان پر عملدرآمد کیا گیا،شوکت یو سف زئی نے یوم عاشور کے دن امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے پر سیکیورٹی اداروں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیرا علی خیبرپختونخوا جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے لیے کئے گئے انتظامات سے لمحہ بہ لمحہ با خبر رہے جبکہ امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے عوام کا تعاون قابل تحسین ہے۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یوم عاشور کے موقع پر پولیس،ر یسکیو، محکمہ صحت،پیسکو، سول ڈیفنس اور دیگر محکمے مکمل الرٹ رہے اور یوم عاشور پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام متعلقہ اداروں نے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں