اے این پی صوبے کی ایک مضبوط عوامی جماعت ہے، ضلعی نائب صدر

اتوار 23 ستمبر 2018 20:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2018ء) عوامی نیشنل پارٹی سٹی ڈسٹرکٹ پشاور کے ضلعی نائب صدر نواب علی یوسف زئی نے کہا ہے کہ اے این پی صوبے کی ایک مضبوط عوامی جماعت ہے اس کی جڑیں عوام میں بہت گہری ہیں اس کی تاریخ خدمت اور قربانیوں سے بھری پڑی ہے لہٰذا 14 اکتوبر کے ضمنی الیکشن میں پی کے 78 پر اس حلقہ کے ووٹر ثمرہارون بلور کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائے گی کیونکہ محترمہ ثمربلور ایک معصوم و مظلوم خاتون ہیںان کے سسر شہید بشیر احمد بلور کو شہید کیا گیا اور پھر قوم دشمن قوتوں نے ہارون بلور کو اس وقت شہید کیا جب وہ کامیابی کے زینے پر اپنی دوسری قدم رکھ رہے تھے انسانیت اور جمہوریت دشمن نادیدہ عناصر نے ہارون بلور کو شہید کر کے اپنے لئے راستہ صاف کرنے کی ناکام کوشش کی ہے اس گھنائونے سازش اور خون ناحق ظلم و بربریت کے خلاف محترمہ ثمور ہارون بلور ایک آواز بن کر اٹھی ہے کہ تم کتنے بلور کو شہید کرو گے ان کے خون ناحق کے ایک ایک قطرے سے بلور پیدا ہو گا اور وہ غریبوں‘ یتیموں‘ بیوائوں کی داد رسی حق کیلئے صدا بلند کرے گی لہٰذا پی کے 78 کے ووٹر اپنا قیمتی ووٹ خدمت اور قربانی دینے والی امیدوار محترمہ ثمر ہارون بلور کو لالٹین کی نشان پر مہر ثبت کر دیں ان کو بھاری تعداد میں ووٹ دیکر اپنے محسن اور شہید کے خون کو نذرانہ عیقدت پیش کریں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں