پشاور،ضلعی انتظامیہ کوہاٹ کی دینی مدرسہ کے فوڈپوائزننگ سے متاثرہ طلباء کی عیادت

پیر 24 ستمبر 2018 19:58

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنرکوہاٹ خالد الیاس کی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز نوید نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے ڈی اے اور لیاقت میموریل ہسپتال میں مدرسہ اشاعت القرآن جرما کوہاٹ کے فوڈ پوائزننگ سے متاثرہ طلباء کی عیادت کی اورانہیںایمرجنسی بنیادوں پر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ڈاکٹروں کو گھروں سے طلب کرکے متاثرہ طلباء کا بروقت علاج ممکن بنایا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مدرسہ اشاعت القرآن جرماکوہاٹ کے طلباء کو فوڈ پوائزننگ ہوئی جس سے کئی طلباء کی حالت غیر ہوگئی تاہم متاثرہ طلباء کوعلاج معالجے کے لئے فوری طور پر کوہاٹ کے مذکورہ 2بڑے ہسپتالوں کومنتقل کردیاگیاجہاں انہیں ضلعی انتظامیہ کی زیرنگرانی ہنگامی بنیادوں پر طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں 24اور لیاقت میموریل ہسپتال میں 8طلباء لائے گئے جن میں سے 28طلباء کو ضروری طبی امداد کے بعد ڈسچارج جبکہ 4کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں داخل کر دیاگیا تاہم تمام طلباء کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں