چیف جسٹس پشاور ہائی کور ٹ نے دو سول ججز/ جوڈیشنل مجسٹریٹ کو ترقی دے دی

پیر 24 ستمبر 2018 20:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) خیبر پختونخوا جوڈیشل سروس رولز 2001 کے تحت اختیارات کو بروئے کارلاتے ہوئے اور محکمانہ ترقی / انتظامی کمیٹی کی سفارشات پرچیف جسٹس پشاور ہائی کور ٹ پشاور نے دو سول ججز/ جوڈیشنل مجسٹریٹ / علاقہ قاضی (BPS-18) محمد آصف اور محمد اصغر علی کو سینئر سول ججز/ اعلی علاقہ قاضی (BPS-19) کی پوسٹوں پر ترقی دے دی ہے۔

(جاری ہے)

درایں اثناء خیبر پختونخوا جوڈیشنل سروس رولز 2001 کے تحت اختیارات کو بروئیکار لاتے ہوئے چار سینئر سول ججز/ اعلی علاقہ قاضی (PBS-19) سید افتخار شاہ ، اجمل طاہر، احمد احسان اللہ قریشی اور عادل زیب خان کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز ججز/اضافی ضلع قاضی (BPS-20) کی پوسٹوں پر 9 جولائی 2018 (جب انتظامی کمیٹی کے گذشتہ اجلاس کے دوران ان کی ترقیوںکے کیس کو موخر کردیا گیا تھا) سے ترقیاں دی گئی ہیں۔ اس امر کا اعلان رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ پشاور کے جاری کردہ دو الگ الگ اعلامیوں میں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں