پشاور، ریڈیو پاکستان پشاور کے ملازمین نے ریڈیو کی نجکاری اور ریڈیوپاکستان اسلام اباد کی بلڈنگ لیز پر دینے کے خلاف احتجاج

پیر 24 ستمبر 2018 20:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) ریڈیو پاکستان پشاور کے ملازمین نے ریڈیو کی نجکاری اور ریڈیوپاکستان اسلام اباد کا بلڈنگ لیز پر دینے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،ملازمین حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان پشاور کے ملازمین ریڈیوپاکستان اسلام آباد کی تاریخی عمارت لیز پر دینے کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے اوراحتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے میں کثیر تعداد میں ملازمین نے شرکت کرتے ہوئے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جبکہ حکومت اور وفاقی وزیراطلاعات کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی مظاہرین کا کہنا تھا کہ ریڈیو پاکستان نے جنگوں اور آپریشنوں میں اہم کردار ادا کیاہے ،تبدیلی سرکار ریڈیو پاکستان کی نجکاری کرکے ملازمین سے روزگار چھین رہا ہے جو کسی صورت قبول نہیں، ریڈیوپاکستان اسلام آباد لوک ورثہ ہے اور حکومت اس کی نجکاری سے گریز کریںمظاہرین نے دھمکی دی کہ اگرحکومت نے اپنا فیصلہ واپس نہ لیا تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں