کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے ٹرالر کے ذریعے لاکھو ں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

پیر 24 ستمبر 2018 20:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے ٹرالر کے ذریعے لاکھو ں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ۔

(جاری ہے)

ٹرالر کے خفیہ خانوں سے 45 کلو گرام چرس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ منشیات سمگلر کسی بھی وقت قبائلی علاقہ ضلع خیبر سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کرے گا جس پر ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق نے شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں اور دیگر ممکنہ راستوں جس پر منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی جاسکتی ہو پر خصوصی ناکہ بندیوں کا اہتمام کرنے کی ہدایت کی ڈی ایس پی سبرب فضل واحد نے بھی سبرب سرکل میں پولیس کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کا حکم جاری کیا جبکہ ایس ایچ او بھانہ ماڑی بمعہ دیگر پولیس نفری کے ہمراہ خود رنگ روڈ PAF ناکہ بندی پر موجود تھا کہ اس دوران ایک مشکوک ٹرالر نمبریLES/8343 کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے لاکھوں روپے مالیت کی45 کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کرکے ملزم سند خان ولد زرولی سکنہ ماشوخیل کو گرفتار کرلیا جس کے خلاف حسب ضابطہ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں