پی کی78کے ضمنی انتخاب میں جیت یقینی ہے،فواداحمد

پیر 24 ستمبر 2018 21:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) پی ٹی آئی لیبرونگ پشاور کے سیکرٹری جنرل فواداحمداعوان نے کہاہے کہ پی کی78کے ضمنی انتخابات میں پارٹی امیدوارمحمدعرفان کوبھاری اکثریت سے کامیاب کرائینگے۔وہ یونین کونسل19میں پی کی78کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے محمدعرفان کی کامیابی کیلئے بھرپورتعاون کی یقین دہانی اور ان پر اپنے اعتماد کااظہارکیا۔

فواداحمداعوان نے کہاکہ پارٹی کے تمام کارکن محمدعرفان کی کامیابی کیلئے پرعزم ہیں حلقے میں پی ٹی آئی کاگراف روزبروزبڑھ رہاہے تمام مخالفین کو چیلنج کرتے ہیں کہ یونین کونسل19کے ہرعلاقے سے بھاری اکثریت سے ووٹ حاصل کرینگے اور یونین کونسل سے کلین سویپ کرکے دکھائیں گے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں