پشاور، علاج کیلئے ہسپتال آئے ہوئے صحافی کی نامعلوم چوروں نے موٹر سائیکل سے محروم کردیا

پیر 24 ستمبر 2018 22:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) تھانہ گلبہار کی حدود نشتر آباد میں علاج کیلئے ہسپتال آئے ہوئے صحافی کی نامعلوم چوروں نے موٹر سائیکل سے محروم کردیا۔

(جاری ہے)

پشاور کے مقامی صحافی امجد علی شاہ گزشتہ روز علاج معالجے کی غرض سے نشتر آباد میں واقع الخدمت ہسپتال آئے تھے جب تھوڑی دیر بعد وہ باہر نکلے تو ان کی موٹر سائیکل نمبر ایل اے 6959 اپنی جگہ سے غائب تھی جوکہ نامعلوم چور چرالے گئے تھے گلبہارپولیس نے نا معلوم چوروں کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں