صوبے میں15سی27اکتوبر تک خسرہ سے بچا کی مہم چلائی جائے گی،اکرم شاہ

پیر 24 ستمبر 2018 22:46

پشاور۔24 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء)خیبر پختونخوامیں خسرہ کے مرض نے وباکی شکل اختیارکرلی‘ صوبے بھرمیں خسرہ نے بچوں کو آڑھے ہاتھوں لے لیا‘ وبائی صورتحال اختیار کرنے والی خسرے کی بیماری نے گزشتہ ایک ہفتے میںمختلف اضلاع میں49 نونہالوں کو زندگی و موت کے کشمکش میں ڈال دیا۔سب سے زیادہ بچے بونیرمیں متاثرہوئے جہاں پر16بچوں میں خسرے کے کیسزرپورٹ ہوئی ہیںاسی طرح دیراپر میں12،دیرلوئرمیں10بچے جبکہ پشاورمیں11کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے محکمہ صحت ای پی آئی کے ڈائریکٹرمحمداکرم شاہ کاکہناہے کہ صوبے میں خسرہ وبا کی طرح پھیل رہا ہے اور خسرہ سے بچاؤکا واحد ذریعہ حفاظتی ٹیکہ جات ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے خسرہ سے متاثرہ بچوں کوبہترین طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ اس مرض پرقابوپانے کیلئے ہنگامی بنیادیوں پربچوں کوحفاظتی ٹیکے لگائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پورے صوبے میں15سی27اکتوبر تک خسرہ سے بچا کی مہم چلائی جائے گی جس میں نو ماہ سے پانچ سال تک کی عمرکے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائینگے۔ خسرہ مہم کیلئے محکمہ صحت کی جانب سی5300ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں