نشترآبادمیں صحافی کو نامعلوم چوروں نے موٹر سائیکل سے محروم کردیا

پیر 24 ستمبر 2018 22:46

پشاور۔24 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) تھانہ گلبہار کی حدود نشتر آباد میں علاج کیلئے ہسپتال آئے ہوئے صحافی کو نامعلوم چوروں نے موٹر سائیکل سے محروم کردیا۔

(جاری ہے)

پشاور کے مقامی صحافی امجد علی شاہ گزشتہ روز علاج معالجے کی غرض سے نشتر آباد میں واقع الخدمت ہسپتال آئے تھے جب تھوڑی دیر بعد وہ باہر نکلے تو ان کی موٹر سائیکل نمبر ایل اے 6959 اپنی جگہ سے غائب تھی جوکہ نامعلوم چور چرالے گئے تھے۔ گلبہارپولیس نے نا معلوم چوروں کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں