تھیلیسیمیا خاتمہ کیلئے عوام کاتعاون درکار ہوگا، صاحبزادہ حلیم

پیر 24 ستمبر 2018 22:46

پشاور۔24 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) فرنٹیئرفائونڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم نے کہا ہے کہ تھیلیسیمیا پرقابو پا کرہمیں مستقبل کومحفوظ بنانا ہوگا، موروثی امراض میں مبتلا افراد کی خاندانوں میں شادیاں اس موروثی بیماری کی بڑی وجہ ہے جس کے خاتمہ کیلئے ہمیں عوام میں شعور اجاگر کرنا ناگزیرہے اس کے بغیر اس مرض پرقابوپانا مشکل ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فرنٹیئر فائونڈیشن پشاور سنٹر میں فیلڈ سٹاف کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر فرنٹیئر فائونڈیشن کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹرفخرزمان،ڈائریکٹ پراجیکٹ لائبہ فیاض اورڈائریکٹرپبلک ریلیشن فاروق مہمندبھی موجودتھے، تھیلی سیمیا میں مبتلا افراد کی خاندانوں میں شادی سے قبل تھیلی سیمیا کا ٹیسٹ انتہائی ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں اس وقت 1 لاکھ 20 ہزاربچے تھیلیسیمیا میجر کاشکار ہیں جس میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے،فرنٹیئرفائونڈیشن آئندہ نسل کو تھیلیسیمیا سے پاک معاشرہ دینے کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لارہی ہے اور یہاں امراض خون میں مبتلا بچوں کو بلامعاوضہ خون اور اجزائے خون کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں تاہم معاشرے کو تھیلیسیمیا سے پاک کرنے کیلئے عوام کے مخلصانہ تعاون کے بھی طلبگار ہیں کیونکہ جب تک عوام اس موروثی مرض کے حوالے سے آگاہ نہیں ہونگے اس کے خاتمے کی کوششوں کوتقویت نہیں مل سکتی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں