پشاورپولیس ضلعی حکومت کے شانہ بشانہ پولیو کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہے،

پولیو رضاکاروں کی سیکیورٹی کیلئے پشاوراورمضافات میں تین ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹیاں دے رہے ہیں‘سی سی پی اوقاضی جمیل الرحمان

پیر 24 ستمبر 2018 22:46

پشاور۔24 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) کیپٹل سٹی پولیس ضلعی حکومت کے شانہ بشانہ پولیو کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہے پشاورپولیس پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کے اہلکاروں اوررضاکاروں کیساتھ پولیو کے خاتمہ کیلئے بھرپور کردار ادا کررہی ہے حالیہ جاری مہم کے دوران تین ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکارشہر اور دوردراز علاقوں میں سکیورٹی کے فرائض سرانجام د ے رہے ہیں فرائض کی انجام دہی کے دوران متعدد پولیس جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ہے مگر اس کے باوجود پولیو کے خاتمہ کو اہم قومی فریضہ جانتے ہوئے اپنی ڈیوٹی پوری جانفشانی اور تندہی سے سرانجام دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

مہم کے حوالے سے سی سی پی او پشاورقاضی جمیل الرحمان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ محکمہ صحت کے اہلکاروں اورپولیو رضاکاروں کی سیکیورٹی کیلئے نامساعد حالات اور محدود وسائل کے باوجود پشاور شہر اور دور دراز علاقوں میں تین ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں جس کے دوران شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر فول پروف ناکہ بندیاں کرکے خصو صی چیکنگ کی جا رہی ہے انہوں نے واضح کیا کہ پولیو ایک اہم قومی مسئلہ ہے جس کے خاتمہ کے لئے ہر ممکن کوشش کرتے ہوئے اس کے خلاف جہاد جاری رکھیں گے سی سی پی او نے مزید کہا کہ ماضی میںپولیو مہما ت کے دوران متعد د جوان شہادت کے مرتبے پر فائز ہوچکے ہیںتاہم پولیس اہلکار جانفشانی کے ساتھ پولیوکے خاتمہ کواہم قومی فریضہ جان کرتشکیل کردہ ٹیموں کے ہمراہ اپنی فرائض سر انجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ماضی کے بر عکس پشاور شہر میں امن و امان کی صورتحال کافی بہتر ہے جبکہ پوری کوشش ہے کہ پولیو کے خاتمہ کے لئے مہم کو کامیاب بنائیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں