پشاور ریپڈ بس سروس منصوبے کی لاگت میں اضافے کی خبر میں صداقت نہیں،پی ڈی اے

پیر 24 ستمبر 2018 22:46

پشاور۔24 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) پشاور ریپڈ بس سروس منصوبے کی لاگت نظر ثانی کے بعد 66 ارب روپے ہے اور اس میں تا حال کوئی مزید اضافہ نہیں ہوا ،پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ای) کے تر جمان نے ایک اخبار میں شائع ہو نے والی خبر کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ مذکورہ اخبار نے پشاور ریپڈ بس سروس منصوبے کی لاگت86 ارب روپے ظاہر کیا ہے جس میں کوئی صداقت نہیں ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور ریپڈ بس سروس منصوبے کی لاگت میں اضافہ کی وجوہات بھی تہکال فلائی اووروں،کارخانوں‘ فلائی اوور گلبہار سٹیشن اور امن چوک کی ری ڈیزائن شامل ہیں ‘ نظر ثانی والے پی سی ون پی ڈی اے ڈبلیو پی سے منظوری کے بعد پلاننگ کمیشن اسلام آباد کو منظوری کیلئے بھجوا دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں