جماعت اسلامی ضلع پشا ورکے امیر کے انتخاب کے لیے اراکین جماعت اسلامی کو بلیٹ پیپر ز جاری کر دیے

پیر 24 ستمبر 2018 23:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) جماعت اسلامی ضلع پشا ورکے امیر کے انتخاب کے لیے اراکین جماعت اسلامی کو بلیٹ پیپر ز جاری کر دیے گئے ہیں اور 26 ستمبر ووٹ ڈالنے کا آخری دن مقرر کیا گیا ہے ۔ جنر ل سیکرٹری جماعت اسلامی پشاور عیتق الرحمن کے مطابق جماعت اسلامی کے ضلعی امیر دو سال کے لیے منتخب ہوتے ہیں اور ضلع کے اراکین جماعت اسلامی کے ووٹوں سے امیر ضلع کا انتخاب ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پشاور امیر کے لیے بیلٹ پیپرز جاری ہوچکے ہیں اور ووٹ کاسٹ کرنے کی آخری تاریخ کل مقر ر کی گئی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ضلعی شوریٰ نے اراکین کے رہنمائی کے لیے تین نام ووٹر پرچی کے ساتھ بھیجے ہیں جس میں حروف تہجی کے لحاظ سے حمداللہ جان ، عتیق الرحمن اور ہدایت اللہ خان شامل ہیں لیکن اراکین جماعت جس رکن کو چاہے ووٹ دے سکتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں واحد جمہوری پارٹی جماعت اسلامی ہے جس میں زون کے سطح سے لے کر مرکزی امیر تک ارکان جماعت اسلامی کے ووٹوں سے منتخب ہوتے ہیں ۔ جنر ل سیکرٹری عتیق الرحمن نے ارکان جماعت اسلامی کو ہدایت جاری کی ہے جس جلد از جلد اپنا ووٹ کاسٹ کریں ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں