خیبرپختونخواکے تمام وزراء کو دفاترمیں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

پیر 24 ستمبر 2018 23:49

پشاور۔24 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) وزیراعلی خیبرپختونخوا محمودخان نے صوبائی کابینہ کے تمام وزراء کودفتری اوقات میں آفس میں موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اس حوالے سے وزیر اعلی سیکرٹریٹ نے تمام وزراء معاونین خصوصی اور مشیروں کو مراسلہ جاری کردیا۔

(جاری ہے)

مراسلے میں کہاگیاہے کہ کابینہ کے تمام ارکان پیر سے جمعہ 9 سے پانچ بجے تک دفاتر میں اپنی خاضری یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں