سرکاری سکولوں میں ٹیکنالوجی اورجدت متعارف کرنے کے ساتھ 25 ہزار مزید اساتذہ بھی بھرتی کئے جائیں گے
منگل 25 ستمبر 2018 18:55
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ ہم ملکی اورصوبائی سطح پرعوام میں شعور پیدا کررہے ہیں کہ وہ اپنے بچوں کو سکولوں میں داخل کروائیںاور داخلہ مہم کے ذریعے لاکھوں طلباء سرکاری سکولوں میں داخل ہوچکے ہیں۔ جبکہ استادکی عزت میں مزید اضافہ کرنے اورعوام کا اعتماد سرکاری سکولوں پرمزید پختہ کرنے کیلئے اساتذہ کی ٹریننگ کیساتھ ساتھ ان سے ماہانہ اسسٹمنٹ بھی لی جائیگی جبکہ ڈائریکٹر ایجوکیشن فرید احمد خٹک کی سربراہی میں کمیٹی بنائی گئی ہے جوکہ تمام سکولوں کا ڈیٹا جمع کرے گی کہ کتنے سرکاری اساتذہ کے بچے پرائیویٹ سکولوں میں پڑھ رہے ہیں تاکہ اساتذہ پہل کریں اور اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کروائیں۔
تاکہ پہلے پہل وہ خود سرکاری سکولوں پراعتماد کریں بعد میں عوام کا اعتماد بھی سرکاری سکولوں پرخود بحال ہوگا۔ضیاء اللہ بنگش نے کہاکہ سرکاری سکولوں کی سلیبس پربھی کام جاری ہے ہم نے آفیسرز کو ہدایات جاری کیں ہیں اور وہ بہت جلد اپنی سفارشات پیش کریںگے تاکہ کوالٹی کو مزید بڑھایاجاسکے۔ انہوں نے کہاکہ 100 روزہ پلان پرکام کامیابی سے جاری ہے اور تین چار دنوں کے اندر اندر اس کے بارے میں اعلان بھی کیاجائیگا۔ ضیاء اللہ بنگش نے کہاکہ مجھے سرکاری اساتذہ اورسکولوں پراعتماد ہے جب مجھے وزارت کا قلمدان دیاگیا تھا میں نے خود اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کروایا۔ تاہم اساتذہ کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ غیرضروری کاموں کو چھوڑ کر اپنی تمام ترتوجہ طلباء کو دیں ان کے مسائل میں خود حل کروں گا۔ مشیرتعلیم نے کہاکہ سکولوں میں غیرنصابی سرگرمیاں دوبارہ شروع کی جائیگی اور اس ضمن میں بزم ادب کو شروع کرنے کیلئے ہدایات جاری کی گئی ہیں جبکہ سپورٹس کی بہتری کیلئے محکمہ سپورٹس کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ تاکہ ان کے تجربوں سے فوائد حاصل کرکے سرکاری سکولوں کے بچوں کو بہترین کھیل کھود کی سہولیات دی جاسکیں۔ ضیاء اللہ بنگش نے کہاکہ سرکاری سکولوں اور پرائیویٹ سکولوں کے درمیان صحتمندانہ مقابلے کی فضاء قائم ہوگی۔ تاہم پرائیویٹ سکول بھی سختی سے قوائد اورضوابط کی پاسداری کریں اورحکومت کی طرف سے مقرر کردہ حدود کے اندر طلباء اورطالبات کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشش جاری رکھیں۔ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا مقصد پرائیویٹ سکولوں میں طلباء کے مسائل کی نشاندہی کیساتھ ساتھ ان کے حل کیلئے اقدامات کرناہے۔ تاہم پرائیویٹ سکولوں کو بھی خاطر خواہ فوائد ہیں کیونکہ ان کو بھی اتھارٹی میں مناسب نمائندگی دی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا بنیادی مقصد اس صوبے سے جہالت کے اندھیروں کا خاتمہ ہے جس کیلئے تمام وسائل اورتوانائیاں بروئے کار لائی جائیگی۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
خیبرپختونخوا میں منشیات کیخلاف کریک ڈاؤن میں ضلع خیبر کے بعد ضلع صوابی میں گرینڈ آپریشن، 45 کنال افیون ..
دہشتگردی اکیلے خیبر پختونخوا کا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے، مشیراطلاعات بیرسٹر ڈاکٹرسیف
کالجوں کے داخلہ فیس میں 10 فیصد کمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں، مشیرخزانہ
میڈیا کا کردار کسی بھی جمہوری ریاست میں بہت اہم ہے ، صحافت اگر مثبت طریقے سے فعال ہو تو اس سے ایک مثالی ..
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..
پشاور ہائیکورٹ، پی ٹی آئی سوشل میڈیا انچارج کی اہلیہ، بھائی کا نام پی سی ایل میں ڈالنے پر ایف آئی اے ..
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت چشمہ رائٹ بینک لفٹ کینال پراجیکٹ سے ..
Yدلہ زاک روڈ پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن
wچھوٹے تاجر بھی سٹاک ایکسچینج کا حصہ بن جائیں ‘ سلمان الٰہی
ؒوزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امینخان گنڈاپور کی زیر صدارت چشمہ رائٹ بینک لفٹ کینال پراجیکٹ سے ..
iشہید کسٹم افسران و اہلکاروں کے ایصال ثواب کیلئے دعا
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت