پشاور کے علاقے گلبرگ میں گھریلو تنازع پر فائرنگ ،بہن بھائی جاں بحق

منگل 25 ستمبر 2018 19:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) پشاور کے علاقے گلبرگ میں گھریلو تنازع پر فائرنگ سے بہن بھائی جاں بحق ہوگئے ،پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کردی ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گلبرگ تھانے کی حدود میں رات گئے گھریلو تنازعہ پر حسینین نامی نوجوان نے خود پر گولی چلادی ،گولی حسنین سمیت قریب موجود اسکی بہن کو بھی لگ گئی ،جس کے نتیجے میں دونوں بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کرکے واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں ،پولیس کے مطابق ابتدائی طورپر چچا کو شامل تفتیش کردیا گیا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں