خیبرپختونخوا پولیس کوپی ایس پی افسران کی کمی کاسامنا

منگل 25 ستمبر 2018 21:49

پشاور۔25 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) خیبرپختونخواپولیس میں پی ایس پی افسران کی کمی کو پورا کرنے کے لئے آئی جی خیبر پختونخوا نے صوبائی حکومت کو مراسلہ ارسال کر دیا۔

(جاری ہے)

فی الوقت خیبرپختونخواگریڈ21کے منظورشدہ پانچ افسران میں سے ایک موجود ہے اورچارکی کمی ہے گریڈ20کے منظورشدہ19افسران میں سی15موجود ہیں اورچارکی کمی ہے گریڈ19کے منظورشدہ35افسران میں پندرہ موجود ہیں اور20افسران کی کمی ہے جبکہ گریڈ18کے منظورشدہ 54 میں سے چالیس موجود ہیں اور14افسران کی کمی ہے جومنظورشدہ پوسٹوں کی نسبت37فیصد کم ہے ان کمی کی وجہ سے پولیس کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے ۔

فاٹاانضمام کے بعددہشتگردی کے شکار اضلاع میں مزیدافسران کی ضرورت پیش آئیگی جوکہ اس کمی کے علاوہ ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں