مردان میں عوامی فلا ح و بہبو د کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنا یا جا ئے، شہرام، عا طف خا ن

منگل 25 ستمبر 2018 22:29

پشاور۔25 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) خیبر پختو نخوا کے وزراء شہرا م تر کئی اور عا طف خا ن نے محکمہ بلدیات، مردان ڈویلپمنٹ اتھارٹی، تحصیل میو نسپل ایڈ منسٹریشن مردان اور واٹر سپلائی اینڈ سنیٹیشن کمپنی مردان کے حکا م کو ہدایت کی ہے کہ مردان میں محکمے کے تحت چلنے والے تر قیا تی کا مو ں کی رفتا ر کو تیز کر نے، صفا ئی کی صورتحا ل کو بہتر بنا نے اور شہر کی تز ئین و آرائش کے منصوبوں پر عملدرآمد اور ان جملہ کاموں کی بروقت تکمیل کیلئے مربوط اور ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں اور ان منصوبو ں پر عملدرآمد کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے قابل عمل تجاویز پیش کر یں۔

وہ پیر کے روز پشا ور میں محکمہ بلد یا ت اور اس کے ذیلی اداروں کے تحت مردان میں جا ری عوامی فلا ح و بہبو د کے کا مو ں اور تر قیا تی منصو بو ں کے حوالے سے ایک اجلا س کی مشتر کہ طور پر صدارت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

صوبا ئی وزراء کو ضلع مردان میں جا ری عوامی فلا ح و بہبو د کے مختلف کا مو ں اور تر قیا تی منصو بو ں پر کا م کی رفتا ر، اب تک ہو نے والی پیش رفت اور درپیش مشکلا ت کے با رے میں تفصیلی بر یفنگ دی گئی۔

ان منصو بو ں میں شیخ ملتو ن ٹا ون شپ فیز II ، شیخ ملتو ن ٹا ون شپ فیزI کی بحا لی، میڈ یا کا لو نی کا قیا م، پا رکو ں کی تعمیر، جنر ل بس سٹینڈ کی تعمیر، شہر کی تز ئین و آرائش کے مختلف منصو بے شا مل ہیں۔ اس مو قع پر فیصلہ کیا گیا کہ مردان کے تما م شہری علاقوں میں صفا ئی و ستھرائی کا کا م ٹی ایم اے سے ڈبلیو ایس ایس سی مردان کو منتقل کیا جا ئیگا۔

صوبا ئی وزراء نے ٹی ایم اے، ایم ڈی اے اور ڈبلیو ایس ایس سی حکا م کو سختی سے ہدایت کی کہ صفا ئی ستھرائی کے تما م عملے کی ڈیو ٹی پر 100 فی صد حا ضری کو یقینی بنا یا جا ئے جو عملہ لو گو ں کے گھر وں میں کا م کر رہے ہے انہیں فو ری طو ر پر واپس بلا کر کا م پر لگا یا جا ئے اور جو عملہ ڈیو ٹی کر نے کیلئے تیا ر نہیں اُنہیں جلد فا رغ کر دیا جا ئے۔ مردان کے علا قہ چمتر میں جنرل بس سٹینڈ کی تعمیر کیلئے خر ید ی گئی 732 کنا ل اراضی کے حوالے سے صوبا ئی وزراء نے ٹی ایم اے حکا م کو ہدایت کی ہے کہ جنرل بس سٹینڈ کی تعمیر کے بعد بچ جا نے والی اراضی کو تجا رتی مقصد کیلئے استعما ل میں لا نے کیلئے ایک ما سٹر پلان بنا ئیں تا کہ ٹی ایم اے کے ذرائع آمدن میں اضافہ ہو سکے۔

صوبائی وزرا ء نے مردان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حکا م کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ ادارے کی ملکیتی جا ئیداد و غیر ہ کے بہتر استعما ل کو یقینی بنا کر ادارے کے زرائع آمد ن میں خا طر خواہ اضا فہ کر نے کیلئے ایک جا مع پلا ن تشکیل دیں تا کہ ادارہ اپنے پا وں پر کھڑا ہو سکے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شیخ ملتو ن ٹا ون شپ فیز II اور مردان کی بیو ٹی فیکیشن کے حوالے سے این ایل سی، ایم ڈی اے، ڈپٹی کمشنر مردان، پیسکو اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ اگلے ہفتے ایک اور اجلا س منعقد کر کے لا ئحہ عمل تیا ر کیا جا ئے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں