خیبر پختونخوا حکومت ڈیجیٹل گورننس کو فعال بنانے کے لیے سرگرم ہے،کامران بنگش

منگل 25 ستمبر 2018 22:29

پشاور۔25 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) خیبر پختونخوا حکومت ڈیجیٹل گورننس کو فعال بنانے کے لیے سرگرم ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران بنگش نے کے پی ڈیٹا سنٹر میں منعقد ہونے والے اجلاس میں اعلیٰ سطح کے افسران کی موجودگی میں کیا. کامران بنگش نے کہا کہ ہمیں ترقی یافتہ ممالک کے نظام کا مطالعہ کرنا ہو گا کہ کیسے وہاں جدید نظام کے ذریعے حکومتی امور چلائے جا رہے ہیں، سابقہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں انقلابی اقدامات اٹھائے جس کی وجہ سے اداروں کی کاردگرگی میں بہتری آنے کے ساتھ ساتھ عام عوام کو بھی کافی سہولیات ملیں اور ہمارا مشن ہے کہ ہم اپنے اس دور میں مزید بہتری کی طرف گامزن ہو۔

(جاری ہے)

کامران بنگش نے کہا دور حاضر کے تقاضوں کو پورا کیے بغیر ہم کبھی بھی اپنے ہدف تک نہیں پہنچ سکتے لہٰذا ہمیں اپنی تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس نئے نظام کو مزید فعال بنانے کے علاوہ اس کا دائرہ وسیع پیمانے پر لے کے جانا ہے۔ کامران بنگش نے اس موقع پر ادارے کی طرف سے دی جانے والی بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس میں مزید بہتری لا نے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصو صی نے کہا کہ اداروں کو مضبوط بنا کر ہی ہم نظام حکومت کو بہتر انداز میں چلا سکتے ہیں اور اس کے لیے ضروری ہے کہ ہم تمام اداروں کی ایک دوسرے کے ساتھ کمیونیکیشن کا مضبوط نظام متعارف کروائیں جو کہ دور حاضر کی اہم ضرورت بھی ہی. کامران بنگش نے کہا کہ محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کردار اس جدید دور میں کسی بھی قوم کی ترقی میں بہت اہم ہے اور صوبائی حکومت ہر مرحلے پر بھرپور تعاون کرنے کو تیار ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں