مینگورہ کی صفائی اور خوبصورتی یقینی بنائی جائے،ڈپٹی کمشنرسوات

منگل 25 ستمبر 2018 22:33

پشاور۔25 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے تمام سرکاری محکموں پرزور دیا ہے کہ وہ مینگورہ کی صفائی اور خوبصورتی یقینی بنانے کیلئے اپنی ترقیاتی سرگرمیاں مربوط بنائیںاور اس بارے میں ایک دوسرے کو باخبر رکھیں اس کی بدولت صفائی و خوبصورتی اور ترقیاتی عمل میں دُوہرے پن کا خاتمہ ہوگا اسی طرح ایک ہی سکیم پر کئی محکموں کے وسائل اور توانائی خرچ ہونے کے فرسودہ رجحان کا تدارک بھی ہوگانیز عوامی مفاد کا عمل تیز ہونے کے ساتھ ساتھ قیمتی قومی سرمائے کی بھی بچت ہوگی وہ اپنے دفترگل کدہ سیدوشریف میں مینگورہ شہر کی صفائی اور خوبصورتی سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں محکمہ موصلات و تعمیرات،آبنوشی،بلدیات،ٹی ایم اے اور ٖڈبلیوایس ایس سی کے سینئرافسران نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر نے اس بات پر تشویش کا اظہا ر کیا کہ محکموں میں رابطوں اور معاونت کے فقدان کی وجہ سے نہ صرف شہریوں کو آبنوشی اور صحت وصفائی کی سہولیات فراہم کرنے میں غیرضروری رکاوٹیں کھڑی ہوجاتی ہیں بلکہ یہ مسائل مزید پیچیدہ بن جاتے ہیںانہوں نے کہاکہ کمشنر مالاکنڈ نے مینگورہ اور سیدو شریف میں صفائی کی صورت حال پر تشویش کا اظہا رکیا ہے جس کی بنیادی وجہ بھی یہ ہے کہ گلی کوچوں سے بڑھ کر شاہراہوں کے قریب نالیاں عمارتی ملبے سے بھری ہوتی ہیںاور بجلی کے پولوں پر پھٹے پرانے بینرلٹکتے رہتے ہیںانہوں نے محکمہ ہائے آبنوشی ،بلدیات، مواصلات اور ہائی وے کے حکام کو خبردار کیا کہ شہر ی حدود میں تعمیرومرمت کے کسی بھی کام سے پہلے ڈبلیو ایس ایس سی سے این او سی لیا جائے تاکہ صفائی اور آبنوشی کے مسائل پیدہ نہ ہونے پائیں اور اس سلسلے میں ہونے والے نقصانات کی بر وقت تلافی بھی ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں