خیبر پختونخوا کی حکومت نے صوبائی کابینہ میں مزید توسیع کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ کابینہ میں دو خواتین اور ایک اقلیتی رکن کو شامل کیاجائے گا

بدھ 26 ستمبر 2018 17:57

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2018ء) خیبر پختونخوا کی حکومت نے صوبائی کابینہ میں مزید توسیع کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ کابینہ میں دو خواتین اور ایک اقلیتی رکن کو شامل کیاجائے گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیبر پختوخوا کی حکومت نے صوبائی کابینہ میں مزید توسیع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں میں وزیراعلی خیبر پختونخوا سے ملاقات کی جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی کابینہ میں دو خواتین اور ایک اقلیتی رکن کو شامل کیا جائے کیونکہ خواتین کے مسائل اور خواتین اقلیتوں کے مسائل اقلیتی رہنما ہی حل کرسکتا ہے تاہم کابینہ میں توسیع حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کرینگے

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں