پی کی78کے عوام نے ہمیں ووٹ دیاان کامشکورہوں ،ْ غلام احمد بلور

ہارون بلورکی شہادت کاذکرنہ کریں،میں اپنے جذبات قابونہیں رکھ سکتا ،ْ میڈیا سے گفتگو

اتوار 14 اکتوبر 2018 21:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ پی کی78کے عوام نے ہمیں ووٹ دیاان کامشکورہوں ،ْجن جماعتوں نے الیکشن میں ہماراساتھ دیا،ان سب کاشکریہ اداکرتے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ہارون بلورکی شہادت کاذکرنہ کریں،میں اپنے جذبات قابونہیں رکھ سکتا۔انہوں نے کہا کہ حلقے کے عوام نے ان پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ووٹ دیئے ، ابھی ثمرہارون بلورکوبرتری حاصل ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں