ہارون بلور شہید کا انتقام ووٹرز نے پرچی کے ذریعے لے لیا ،ْ اسفند یار ولی

ثمرہارون بلورکی جیت دہشتگردوں کی ہارہے، اے این پی نے دہشتگردوں کے سرپرستوں کوشکست دی ہے ،ْ بیان

پیر 15 اکتوبر 2018 14:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) ضمنی انتخابی نتائج پر سربراہ اے این پی اسفند یارولی خان نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہارون بلور شہید کا انتقام ووٹرز نے پرچی کے ذریعے لے لیا۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں اسفند یار ولی نے کہا کہ ثمرہارون بلورکی جیت دہشتگردوں کی ہارہے، اے این پی نے دہشتگردوں کے سرپرستوں کوشکست دی ہے۔انہوںنے کہاکہ صوبے میں اپوزیشن کی کامیابی حکومت پرعدم اعتماد ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں