کمشنر مردان عبد الغفور بیگ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مردان کا اچانک دورہ

پیر 15 اکتوبر 2018 18:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) کمشنر مردان عبد الغفور بیگ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مردان کا اچانک دورہ کیا اور وہاں پر مریضوں سے ہسپتال کی صورتحال اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے پوچھ گچھ کی۔ انہوں نے ہسپتال میں صفائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اور متعلقہ حکام کو مریضوں کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی، وارڈز اور واش رومز کی صفائی کی ہدایت کی تاکہ مریضوں کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

کمشنر مردان نے ہسپتال کے مختلف حصے دیکھے اور الٹراسائونڈ سیکشن میں شکایات پر متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت کو عبادت سمجھ کر انکے علاج معالجہ میں خصوصی دلچسپی لیںاور کسی قسم کی کوتاہی نہ برتے۔ کمشنر مردان نے ہسپتال کے زیر تعمیر بلڈنگ کا بھی معائنہ کیا اور اس منصوبے کی جلد از جلد تکمیل کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں