خیبرپختونخواسمبلی میں نومنتخب تین ایم پی ایز نے اسمبلی رکنیت کاحلف اٹھالیا

پیر 15 اکتوبر 2018 20:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) خیبرپختونخواسمبلی میں نومنتخب تین ایم پی ایز نے اسمبلی رکنیت کاحلف اٹھالیاصوبائی اسمبلی کااجلاس سپیکرمشتاق احمد غنی کے زیرصدارت شروع ہوا توتلاوت کلام پاک کے بعد سپیکر نے نومنتخب رکن شوکت یوسفزئی اورخواتین کی مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی ثومیہ اور مدیحہ نثار کوحلف اٹھانے کوکہا جس پر تینوں اراکین اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے اورسپیکرصوبائی اسمبلی نے ان سے اسمبلی رکنیت کاحلف لیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں