خیبرپختونخوااسمبلی میں مالی سال2017-18کا23ارب17کروڑ65لاکھ92ہزار750روپے کا نظرثانی شدہ ضمنی بجٹ پیش

پیر 15 اکتوبر 2018 21:35

پشاور۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) خیبرپختونخواحکومت نے مالی سال2017-18کا23ارب17کروڑ65لاکھ92ہزار750روپے کا نظرثانی شدہ ضمنی بجٹ بھی پیش کردیا ریونیواخراجات جاریہ کے میزانیہ کاتخمینہ388ارب روپے لگایاگیاتھانظرثانی شدہ تخمینہ میں یہ رقم تقریباً389ارب روپے ہوگئی ہے تاہم بعض گرانٹس کے مختلف Objectsمیں مختص شدہ تخمینہ سے زائد خرچ کرناپڑایاگرانٹس کے اندر نئے Objectsکیلئے رقم مختص کی گئیں جسکی وجہ سے اخراجات جاریہ کے ضمنی بجٹ کاحجم چھ ارب97کروڑ70لاکھ76ہزارایک سو روپے کا ہے۔

(جاری ہے)

مالی سال2017-18کاکل صوبائی سالانہ ترقیاتی بجٹ126ارب روپے تھا جونظرثانی شدہ تخمینہ جات میں134ارب56کروڑ24لاکھ44ہزار816روپے ہوگیاہے اسی طرح ترقیاتی بجٹ8ارب56کروڑ24لاکھ44ہزار816روپے کااضافہ ہوا ،وزیرخزانہ نے ایوان میں 16ارب19کروڑ95لاکھ16ہزار650روپے کاضمنی ترقیاتی بجٹ پیش کیا اوربتایاکہ وفاقی حکومت کی طرف سے پی ایس ڈی پی سکیموں کیلئے ہمارے بجٹ سے ماسواتینا رب11کروڑ16لاکھ10 ہزار200روپے فنڈزفراہم کئے گئے یاکچھ سکیموں کو قبل ازوقت مکمل کرنے یاان پر کام تیز کرنے کیلئے صوبائی حکومت نے اضافی رقوم فراہم کیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں