ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت،،راز خان کومعذور کردیا،چیف جسٹس سے نوٹس لینے کامطالبہ

پیر 15 اکتوبر 2018 22:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) پشاور کے علاقہ لختی بالا کے رہائشی رازی خان نے صوبائی حکومت سے رنگ روڈ پر واقع کے کے ٹی ارتھوپیڈک اینڈ سپائن ہسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت سے ان کے معذوری کے خلاف نوٹس لینے کی اپیل کی ہیں گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپناٹیکسی چلا رہا تھا اور محنت مزدوری کررہا تھا لیکن ہیپس جوائنٹ میں درد کی علاج کیلئے رنگ روڈ پر واقع کے کے ٹی ارتھوپیڈک اینڈ سپائین ہسپتال گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے مجھے مسلسل دو مہینے کرنٹ اور شعاع پاس کرنے کا علاج دیا جس کی وجہ سے وہ اب مکمل طور پر معذور بن گیا ہے انہوں نے کہا کہ دو مہینوں کے دوران اس کے دو لاکھ روپے سے زیادہ جمع پونجی اپنے علاج پر خرچ کی لیکن صحت یابی کے برعکس وہ معذور ہوگیا ہے انہوں نے الزام لگایا کہ کے کے ٹی ہسپتال انتظامیہ لوگوں سے پیسے لیکر اور بیرونی ممالک کے ایجنڈوں پر لوگ کو معذور کرنے کیلئے لگے ہوئے جس کے خلاف کسی قسم کی کاروائی نہیں کی جاتی انہوں نے حکومت ، محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ رنگ روڈ پرسلطان سی این جی کے پاس کے کے ٹی ہسپتال میں ڈاکٹرو کے ہاتھوں لوٹنے اور لوگوں کو معذور کرنے کے خلاف کاروائی کی جائے انہوں نے محکمہ صحت اور دیگر مخیرخضرات سے مالی تعاون کی بھی اپیل کی ہیں رابطہ نمبر 034493082233۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں