آن لائن ٹرانسپورٹ کمپنی کریم سے وابستہ ملازمین نے معاوضہ میں کمی کے خلاف احتجاج

پیر 15 اکتوبر 2018 22:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) آن لائن ٹرانسپورٹ کمپنی کریم سے وابستہ ملازمین نے معاوضہ میں کمی کے خلاف پشاورپریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے بینرزاورپلے کارڈاٹھارکھے تھے جن پرانکے مطالبات کے حوالے سے مختلف نعرے درج تھے ۔

(جاری ہے)

مظاہرین کاکہناتھاکہ کمپنی کی جانب ملازمین کیساتھ جومعاہدہ کیاگیاتھااب کمپنی اس کے مطابق نہیں چل رہی انکاکہناتھاکہ کمپنی کی جانب سے انہیں پانچ سواریوں کے عوض پانچ سوروپے اداکئے جاتے تھے تاہم اب کمپنی کی جانب سواریوں کوپانچ سے بڑھاکرچھ کردی گئی ہیں لیکن یومیہ معاوضہ میں اضافہ نہیں کیاگیاجبکہ دوسری جانب انکی ڈیوٹی کادورانیہ بھی پانچ گھٹنے سے بڑھاکرچھ گھنٹے کیاگیاہے جوسراسرزیادتی ہے ۔

انہوںنے دھمکی دی کہ اگرکمپنی نے اپناقبلہ درست نہ کیاتووہ احتجاجااپنی خدمات سے بائیکاٹ کرنے پرمجبورہونگے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں