رواں مالی سال وفاقی حکومت سے 426ارب روپے محصولات کی مد میں ملنے کاامکان

پیر 15 اکتوبر 2018 23:54

پشاور۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) خیبرپختونخواحکومت کو مالی سال2018-19میں وفاقی حکومت سے 426ارب روپے محصولات کی مد میں ملنے کاامکان ہے۔بجٹ دستاویزکے مطابق سال 2018-19 کیلئے صوبائی بجٹ کے محصولات کا تخمینہ 648ارب روپے ہے جس میں 426 ارب مرکزی حکومت سے متعلق موصول ہونے ہیںجس میں 360 ارب وفاقی ٹیکسز کی مد میں ا ور 23 ارب روپے تیل اور گیس کی رائلٹی کی مد میں ملنے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح 65ارب روپے بجلی کے خالص منافع کی صورت میں صوبے کو ملنے ہیں جس میں 36ارب کے بقایاجات بھی شامل ہیں۔بجٹ دستاویزات کے مطابق 41 ارب روپے صوبائی ٹیکسز اور نان ٹیکسز سے وصول ہوں گے اور71 ارب روپے بیرونی امداد کی صورت میں ملیں گے جبکہ 45 ارب روپے کی دیگر محصولات ہیںتاہم ان رقوم کا ملنا چند عوامل پر منحصر ہے۔ واضح رہے کہ پچھلے مالی سال میں اصل وصول شدہ رقم 493 ارب روپے ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں