ہنگامی اقدامات نہ ہوئے تومعیشت کا بگاڑملکی سلامتی کے لئے سنگین خطرہ ثابت ہوگا،امیر مقام

وزیراعظم اور وزیرخزانہ ایک دوسرے پر ملبہ ڈال رہے ہوں وہاں معاشی استحکام کیسے آسکتا ہی ضمنی انتخابات کا نتیجہ ٹریلر ہے۔ لوگوں نے فیصلہ دے دیا ہے کہ جنگل کا راجہ شیر ہی ہوگا،،،مسلم لیگ (ن) کے صدر انجینئر امیر مقام

منگل 16 اکتوبر 2018 20:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ ہنگامی اقدامات نہ ہوئے تومعیشت کی بگڑتی صورتحال پر ملکی سلامتی کے لئے سنگین خطرہ ثابت ہوگی۔ وہ مالم جبہ میں پارٹی کارکنوں سے گفتگوکررہے تھے۔ سابق مشیر وزیراعظم نے کہاکہ معاشی صورتحال بگاڑنے میں وزیراعظم اور ان کی معاشی ٹیم ذمہ دار ہے جس کی نااہلی اور بروقت فیصلے نہ کرنے کی وجہ سے مارکیٹ میں ابہام پیدا ہوا اورسرمایہ کاروں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچی۔

وزیراعظم عمران نیازی اور وزیرخزانہ ایک دوسرے پر ملبہ ڈال رہے ہیں۔ جس حکومت کا وزیراعظم اور وزیرخزانہ آئی ایم ایف اور معیشت کے معاملے میں ایک دوسرے پر الزامات عائد کررہے ہوں وہاں معاشی استحکام کیسے آسکتا ہی انہوں نے کہاکہ حکومت عوام پر مہنگائی کا خودکش حملہ کرنے والی ہے جس سے غریب عوام کا جینا حرام ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے غریب ایک وقت کی روٹی سے بھی محروم ہوجائے گا۔

انجینئر امیر مقام نے کہاکہ یہ پہلی حکومت ہے کہ جس نے پچپن روز میں معاشرے کے ہر طبقے کی چیخیں نکلوادی ہیں۔ ضمنی انتخابات کا نتیجہ ٹریلر ہے۔ لوگوں نے فیصلہ دے دیا ہے کہ جنگل کا راجہ شیر ہی ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کا بجٹ الفاظ کا گورکھ دہندہ ثابت ہوا۔بجٹ میں بی آرٹی منصوبے کے لئے فنڈز رکھنے کامطلب اس کی لاگت میں مزید اضافہ ہے۔ پی ٹی آئی میں ایک بھی منصوبہ تعمیر اورمکمل کرنے کی صلاحیت نہیں۔ بی آرٹی بننے سے پہلے ہی سفید ہاتھی بن چکا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں