سپیشل پر سن ڈس ایبل آرگنائزیشن فاٹا کا اپنے مطالبا ت کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

منگل 16 اکتوبر 2018 20:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) سپیشل پر سن ڈس ایبل آرگنائزیشن فاٹا نے اپنے مطالبا ت کے حق میں گورنر ہائوس کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا۔ مظا ہر ین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا ر کھے تھے جس پر انہوں نے اپنے مطالبا ت درج کئے تھے مظا ہرے کی قیا دت آرگنا ئزیشن کے صدر ایاز آفریدی کر ر ہے تھے ،جبکہ اس موقع پر آرگنائزیشن کے کوار ڈی نیٹر زاہد ،جنر ل سیکر ٹری عبدالرشید ،سپورٹس سیکر ٹری حضرت اللہ ،طاہر علی اورد یگر نے کثیر تعداد میں شر کت کی۔

اس موقع پر ایاز آفریدی نے کہاکہ معذور افراد بھی معاشر ے کا ایک جزہے جبکہ دوسروں کی بجا ئے ہم زیا دہ ترجیح د ینے کے مستحق ہیں ۔انہوں نے کہاہے کہ حکومت بھی ہما رے ساتھ ہر فورم پر ناانصافی کر ر ہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکومت ہما رے لئے ماہانہ وظیفہ مقرر کیا جا ئے تا کہ ہم اپنے ضروریات آسانی کیساتھ مکمل کر سکے تاکہ ہم معاشرے اور اپنوں پر بوج نہ بن جا ئے۔

انہوں نے کہاکہ معذور افراد کیلئے مختلف سر کاری بھر توں کیلئے کوٹہ 2کی بجا ئے 5فیصد مختص کیا جا ئے کیونکہ ہمیں معاشرے کی دوسروں افراد کے مقابلے میں میرٹ میں بھی خصوصی رعایت کی جا ئے۔انہوں نے وزیر اعظم عمران خان ، گورنر خیبر پختوبخوا شاہ فرمان ،کور کمانڈرپشاور ،ڈپٹی کمشنر شہاب علی شاہ اور متعلقہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ہمارے لئے سکیل ،ایجوکیشن اور ووکیشنل سنٹرز مقرر کیا جا ئے ورنہ ہم اپنے مطالبات ماننے تک گورنر ہائوس کے سامنے احتجاجی دھرناجاری ر کھینگے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں