عوام کلین اینڈ گرین پاکستان مہم میں بڑ ھ چڑھ کر حصہ لیں،سلیم اکرم

بدھ 17 اکتوبر 2018 19:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) ڈپٹی کمشنر دیر پائیں سرمد سلیم اکرم نے عوام سے کہا ہے کہ وہ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم میں بڑ ھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے اپنے علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اور گردنواح میں ماحول کو صاف ستھرا رکھنے پر توجہ دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گز شتہ روز ٹی ایم اے تیمر گرہ کے زیر اہتمام کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں ضلع ناظم محمد رسول خان کے علاوہ ضلعی و تحصیل کونسلر ز اور مختلف مکاتیب فکر سے متعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ہر قسم کی آلودگی سے پاک،صاف اور ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے بھی کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سرمد سلیم اکرم اور ضلع ناظم رسول خان نے پودا لگا کر کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا ۔

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں ایک اگاہی واک بھی نکالی گئی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ دریں اثناء ضلع دیر بالا میں بھی کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے سلسلے میں تحصیل ناظم حسین احمد کی قیادت میں اگاہی واک نکالی گئی جبکہ تحصیل میونسپل ایڈ منسٹر یشن واڑی میں جھاڑولگا کر کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں