پشاور،صوبائی بجٹ میں ہر طبقہ کے لوگوں کا خاص خیال رکھا گیاہے ، صفد ر شاہ

بدھ 17 اکتوبر 2018 21:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2018ء) تحصیل نائب ناظم بٹ خیلہ ملاکنڈ صفد ر شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی قیادت میں مالی سال 2018-19 کے لیے ایک عوام دوست اور متوازن بجٹ پیش کیا ہے جس پر صوبائی حکومت خراج تحسین کی مستحق ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں ہر طبقہ کے لوگوں کا خاص خیال رکھا گیاہے اور بالخصوص صوبے کے غریب عوام کی سہولیات کے پیش نظر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں صحت ، تعلیم اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے ایک معقول حصہ مختص کیا گیا ہے جبکہ جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کے ساتھ ساتھ عوامی مفاد عامہ کی کئی اہم سکیمیں بھی شروع کی جارہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سال 2018-19 کا بجٹ صوبے کے عوام کے مسائل ومشکلات کا ازالہ کرنے کے ساتھ ساتھ صوبے کی تعمیر و ترقی اور لوگوں کی خو شحالی کے لئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں