پشاور، خیبر ٹیچنگ ہسپتال میںخاتون ملازمہ کے اکاونٹ میں کروڑوں روپے منتقلی کاانکشاف

شبانہ نامی کمپیوٹر آپریٹر کے اکاونٹ میں کروڑوں روپے پائے گئے۔ ہسپتال ڈائریکٹر فنانس نے غبن کو کمپیوٹر کی غلطی قرار دے دیا

بدھ 17 اکتوبر 2018 22:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) پشاور کے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میںخاتون ملازمہ کے اکاونٹ میں ایک کروڑروپے سے زائد روپے منتقلی کا انکشاف ،شبانہ نامی کمپیوٹر آپریٹر کے اکاونٹ میں کروڑوں روپے پائے گئے ،وزیرصحت خیبرپختونخو انے واقعے کانوٹس لے لیا۔پشاور کے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں خاتون ملازمہ کے اکاونٹ میں کروڑوں روپے کی منتقلی کا انکشاف ہوا ہے ،شبانہ نامی کمپیوٹر آپریٹر کے اکاونٹ میں کروڑوں روپے پائے گئے۔

ہسپتال ڈائریکٹر فنائنس نے غبن کو کمپیوٹر کی غلطی قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

خاتون کے مطابق غلطی سے پیسے اس کے اکاونٹ میں منتقل ہوئے ۔انتظامیہ کے مطابق معاملے کی تحقیقات کے لئے ہسپتال کے ڈائریکٹرفنانس نے انکوائری کمیٹی بنادی ہے۔ خاتون کے اکاؤنٹ سے 1کروڑ 60 لاکھ روپے ریکور کئے گئے ہیں۔ہسپتال انتظامیہ نے خاتون کو غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دیا ہے، ایف آئی اے سائبرکرائم نے بھی معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ادھروزیرصحت خیبرپختونخوا ہشام انعام اللہ نے واقعے کانوٹس لے لیا،ہشام انعام اللہ خان نے ہسپتال انتظامیہ کو معاملہ کی شفاف ڈپارٹمنٹل انکوائری کی ہدایت کردی ،تحقیقات میں ایف آئی اے کے ساتھ پورا تعاون کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں